کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے احتجاج کے دوران ان پر تشدد کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ طارق الہی مستوئی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

کمیٹی کے دیگر تین اراکین ینگ ڈاکٹرز، بلوچستان کانسٹیبلری اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے نمائندے ہوں گے۔ کمیٹی کو رپورٹ تیار کرکے جمع کروانے کے لیے پانچ دن کا وقت دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹروں کا یہ موقف تھا کہ ان کی پرامن ریلی کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے مطالبات میں سے ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ ان پر تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment