بلوچستان میں ایک اورفوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 6 اہلکار ہلاک، بی ایل اے نے ذمہ داری لے لی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں نے پاکستانی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹرمارگرایا جس سے 6اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہیلی کاپٹر مار گرانے کی ذمہ ادری بلوچ لبریشن آرمی نے قبل کرلی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کل رات بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے قریب فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

دعوے کے مطابق 2 پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر کے تمام 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔جن میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں اور دیگر عملے میں نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی شعیب اور سپاہی محمد عمران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اگست کے مہینے میں بھی پاکستانی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں بلوچ سرمچاروں نے مارگرایا تھا جس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ودیگرافسران سمیت پاکستانی فوج کے 6 اہلکارہلاک ہوگئے تھے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے سنگر کو جاری کردہ اپنے ایک ای میل میں پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کی گرفتاری اور ہیلی کاپٹر مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب بلوچ لبریشن آرمی کے آزادی پسندوں نے ہرنائی کے علاقے زردالو کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

بعد ازاں پاکستانی ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ گئے۔ بلوچ آزادی پسندوں نے اس علاقے سے تقریباً 5 کلومیٹر دور خوست، ہرنائی کے قریب کم از کم ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جہاں پاکستانی اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر میں سوار دو پائلٹوں سمیت تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment