تربت سے فورسز ہاتھوں نوجوان لاپتہ، وندر،حب ونصیر آباد میں 4افراد ہلاک

0
186
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرزکی شہر تربت کے علاقے دازن میں فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبرا لاپتہ ہوگیاجبکہ وندر، حب اور نصیر آباد میں فائرنگ، روڈ حادثے، سیلاب سے بچی سمیت 4افرادہالاک ہوگئے۔

تربت داز ن میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر شہزاد ولد طارق نامی نوجوان کو حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیاہے۔

اسی طرح حب ساکران روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی رکشے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

لاش اور زخمی شخص کو حب اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 22سالہ نور رحمت ہلاک اور 45 سالہ امیرجان زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دریں اثنا ضلع لسبیلہ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے وندر کے علاقے معروف بزرگ پیر بھکر درگاہ کے قریب کنٹینر حادثے میں ایک شخص ہلاک، جب کہ مشرقی حب بائی پاس ندی سے ایدھی رضاکاروں نے ایک نوجوان کی لاش برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے وندر سے تقریباً ایک سو کلو میٹر دور کنٹینرنمبر TKJ-269 کے حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور جوکہ کنٹینر میں پھنس گئے تھے،اسے شدید زخمی حالت میں لوڈر کی مدد سے ریسکیو کیا گیا۔

ڈرائیور ساجد ولد فتح محمد بلوچ ساکن حسن علی میر محمد روڈ نوالین کراچی جسے کراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

جب کہ دوسرے واقعے میں ایدھی رضاکاروں نے حب مشرقی بائی پاس ندی سے ایک نوجوان کی نعش کو نکال کر اسے جام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔ایدھی زرائع کے مطابق متوفی کی عمر 25 سے 30 سال ہے اور تاحال اس کی شناخت نہ ہوسکی۔

علاوہ ازیں ضلع نصیرآباد میں آٹھ سالہ بچی سیلابی پانی میں ڈوب کر ھلاک ہوگئیں۔

بتایا جارہاہے کہ نصیر آباد علاقوں مگسی، شاخ بابا کوٹ، لہڑی، منجھو شوری اور کوٹ پلیانی میں سیلاب متاثرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

نصیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

شہریوں کے مطابق گرمی میں بچے ملیریا سمیت دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here