بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پودگلی چوک پر بم دھماکا ہوا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکے میں ایک شخص کے ہلاک ہوا جبکہ متعدد زخمی بتائے جارہے ہیں۔
ذرائع بتارہے ہیں کہ پولیس ا ور طبی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش کررہی ہے۔
تاحال اس بم حملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول کی ہے۔