پسنی سے اغوا ہونے والا نوجوان ہوشاپ سے بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں گذشتہ روز اغوا ہونے والا نوجوان مراد جان عثمان تربت کے علاقے ہوشاپ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

پسنی سے ملنے والی ذرائع کے مطابق مغوی مرادجان عثمان کواغوا کار آج صبح ہوشاپ میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ کاروباری شخص ہیں جنھیں گزشتہ دنوں نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔

فیملی ذرائع کے مطابق اغواکار انھیں ہوشاپ کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

یاد رہے کہ مذکورہ نوجوان کے اغوا کیخلاف اہلیان پسنی نے احتجاجاً گذشتہ روزمکران کوسٹل ہائی کو پسنی کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment