پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم کو صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کی صورتحال، وائرس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ ان کی صوبے کے گورنر، وزیر اعلی اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔