سوات میں بم دھماکا، رکن امن کمیٹی وپولیس اہلکار سمیت 5 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے سوات میں کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم حملے میں رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

ڈی پی او زاہد مروت کے مطابق ہلاک افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ایس ایچ او کبل فیاض خان نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تھا جس میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں ادریس خان اور 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن کی لاشیں سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ابتدائی طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

Share This Article
Leave a Comment