ضلع کچھی بولان: سیلاب سے تباہ شدہ گاؤں میں بی وائی سی کی رسائی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کچھی بولان کے سیلاب سے تباہ شدہ ایک گاؤں میں بی وائی سی پہنچ گیا۔


آج بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی جانب سے گاؤں گہور گھاڑی ضلع کچھی بولان کا وزٹ حاجی خان بلوچ نے کیا اور اسسمنٹ کی گئی۔

18 فیملیز پر مشتمل یہ گاؤں 26 اگست کے سیلابی پانی سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا آج 13 ستمبر تک اس بستی کے لوگوں کے پاس کوئی بھی امدادی سامان وغیرہ کسی نے نہیں پہنچائی کل انشاء اللہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی)کی جانب سے اس بستی کے متاثرہ فیملیز میں ٹینٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

پرسوں رات کو بی وائی سی (کراچی) کے ٹیم آج صبح نصیر آباد کے علاقے میرواہ پہنچی ہے۔ جھل مگسی میں کچھ لوگوں کی لسٹنگ کر کے وہاں راشن تقسیم کے بعد بی وائی سی (کراچی) کی ٹیم قائد آباد جمالی ڈسٹرکٹ جعفر آباد پہنچی وہاں لسٹنگ کے ساتھ فرسٹ ایڈ بھی کی اور کل یہاں راشن بھی تقسیم کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment