بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل جیونی میں پاکستانی فورس کوسٹ گارڈ پربم حملے کی اطلاعات ہیں جس سے ہلاکتوں کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
حملہ جیونی کی ساحل سمندرپر ہوا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کوسٹ گارڈ اہلکاروں پر اس وقت بم حملہ کیا ہے جب وہ معمول کی گشت پر تھے۔
بم حملے میں کوسٹ گارڈ اہلکاروں کی جانی نقصان کے اطلاعات ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی عسکری حکام کی جانب سے اس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔