بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے خیزی چوک گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبد الر شید نامی ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
مزید کارروائی جا ری ہے۔