خضدار میں فورسز ہاتھوں نوجوان تیسری بار جبراًلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے خضدار کے علاقے فاروق چوک کے مقام پر بھرے بازار سے کاؤنٹرٹررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور خفیہ اداروں کے اہلکار وں نے ایک نوجوان کو جبرا ً لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ویگو گاڑی میں سوار فورسز اہلکاروں نے نوجوان ممتاز ولد محمد مراد سکنہ نوکجو مشکے کو حراست میں لینے بعد جبراً لاپتہ کردیا ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو مبینہ طورپر تیسری بار لاپتہ کیاگیا ہے۔

پہلی دفعہ انہیں نومبر 2015 میں جبری لاپتہ کیاگیا تھا اورتقریبا ایک سال بعد چھوڑدیا گیا تھا۔ پھر 15 نومبر 2017 میں لاپتہ ہوئے تھے اور نو ماہ بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment