بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر گذشتہ رات 11 بجے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر دستی بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے کونے کونے میں مسلح افراد کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ناکہ بندی جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر دستی بم کا دھماکہ، دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔
فورسز نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔