جموں کشمیر پیپلز نیشنل موومنٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ پاکستان نے ریاست جموں کشمیر کے حصے اے جے کے اور گلگت بلتستان پر جبری قبضہ کر رکھا ہے۔ ہماری جدوجہد کا حتمی مقصد پاکستانی قبضے کا خاتمہ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جے کے پی این ایم بنیادی طورپر ایک تحریک ہے نہ کہ ایک پارٹی بلکہ یہ ریاست کی تمام آزادی کی تحریک کے ساتھ منسلک سب طاقتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس کوایک نئی جماعت سمجھنا غلطی ہو گا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔