کوئٹہ: ریڈ زون میں دھرنا 43 دنوں سے جاری، کل روڈ بلاک کرینگے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں زیارت واقعے کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں جاری بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کو آج 43 دن مکمل ہو گئے۔

دھرنا مظاہرین 43 دنوں سے مسلسل دن رات موسم کی شدت اور ایک ہفتے کی شدید بارشوں میں باہر خیمے میں بیٹھنے سے ان کی طبیعتیں بگڑتی جا رہی ہیں، آج سمی دین بلوچ کی طبیعت مسلسل خراب تھی اور اسے شدید بخار تھی۔

دریں اثناء لواحقین نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل صبح دس بجے سے جی پی او چوک اور سرینا چوک ٹریفک کیلئے بند کریں گے، کسی بھی ایمرجینسی حالت میں روڈ نہیں کھولا جائے گا،عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس دن کوشش کرے کہ متبادل راستہ اختیار کریں۔اگر اس سے عام لوگوں کو تکلیف پہنچے گی تو اسکی ذمہ دار ریاست ہوگی، جو اپنے شہریوں کو سننے انکے جائز مطالبات پہ عملدرآمد کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

لواحقین نے کہا کہ وہ انتہائی مجبوری کی حالت میں روڈ بلاک کے احتجاجی پروگرام کو وسعت دے رہے ہیں کیونکہ حکومت ان کے مطالبات پر عملدرآمد کیلئے بالکل بھی سنجیدہ نظر نہیں آ رہا ہے، پچھلے دفعہ روڈ بلاک پہ بھی ان سے ملاقاتوں اور مسئلے کے حل پہ یقین دہانیاں اور وعدے کیے گئے مگر سیول انتظامیہ کے زمہ داران اپنے وعدوں سے مکر گئے اور افسوس ہے کہ بعد میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

Share This Article
Leave a Comment