سندھ ہائی کورٹ نے فہیم بلوچ کی جبری گمشدگی پرمتعلقہ محکموں کو نوٹس جاری کر دیے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے سندھ ہائی کورٹ میں پبلشر اور صحافی لالہ فہیم بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف سماعت ہو ئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز و دیگر کو 10 اکتوبر تک کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ فہیم بلوچ کی جبر ی گمشدکی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

در خواست میں یہ موقف اپنایا گیا تھا کہ مصنف فہیم بلوچ کوگزشتہ ہفتے اردو بازار سے سیکیورٹی اہلکار اپنے ساتھ زبردستی لے گئے تھے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مغوی کی تلاش کیلئے پولیس اور دیگر اداروں سے رجوع کیاگیا لیکن تاحال مغوی کا سراغ نہیں مل سکا۔

فہیم بلوچ کی بازیابی کیلئے ان کی رشتہ دار ام حبیبہ نے درخواست دائر کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment