بلوچستان میں بارش وسیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 250 تک پہنچ گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد اب تک بلوچستان بھر میں اموات کی تعداد 250 ہو گئی ہے۔

پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں،بلوچستان میں یکم جون سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 250 ہوگئی۔

ہلاک ہونے والوں میں 117 مرد 60 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 27 ہلاکتیں کوئٹہ، 21 لسبیلہ اور 17 پشین میں ہوئیں،اس کے علاوہ بلوچستان بھر میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 110 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 61 ہزار 718 مکانات نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں ایک لاکھ 45 ہزار 936 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں،اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment