کوئٹہ: لاپتہ افراد لوا حقین کا احتجاجی ریلی،دھرنے کو 40 دن مکمل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ریڈ زون میں جاری لاپتہ افراد لواحقین کے دھرنے کو 40 دن ہوگئے۔

جبکہ لاپتہ سعید احمد کی جبری گمشدگی کو نو سال مکمل ہونے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

زیارت واقعے کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں جاری بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کو آج چالیس دن مکمل ہو گئے، سعید احمد کی جبری گمشدگی کو نو سال مکمل ہونے پر انکے والدہ کی اپیل پر ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے سامنے ایک پر امن ریلی نکالی گئی، سعید احمد کی والدہ جو پہلے دن سے دھرنے میں بھی شریک ہیں انہوں نے اپیل کی کہ اسکے بیٹے کو منظر عام پر لایا جائے۔

آج دھرنے میں اے این پی کے صوبائی صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی، اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت ماما نے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کل شام چار بجے دھرنے کے مقام پر ”جبری گمشدگیوں کے عالمی دن” کے مناسبت سے ایک سیمینار کیا جا رہا ہے، جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنما، نامور وکلاء صحافی اور انسانی حقوق کے رہنما خطاب کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment