عوام امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیکر انسان دوستی کا ثبوت دیں،بی وائی سی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے ڈیرہ جات سے لیکر نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، کوہلو لسبیلہ، نوشکی اور مختلف علاقے زیر آب آئے ہیں جس سے اب تک سینکڑوں اموات جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھر بار سے محروم ہو چکے ہیں اور کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسے حالات میں انہیں امداد اور مدد کی ضرورت ہے۔عوام سیلاب زدگان کو حکومتی فنڈ ز و ریلیف کے بھروسے پر چھوڑنے کے بجائے خودآگے آ کر اپنی بساط کے مطابق متاثرین کی مدد کریں میں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت سیلاب زدگان کی امداد میں صوبائی وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین شد ید مشکلات میں ہیں۔ جبکہ ایسے بھی شواہد سامنے آرہے ہیں کہ حکومتی سطح پر حالیہ سیلاب زندگان کے نام پر کئی ممالک سے فنڈ زلیکر کھائے جارہے ہیں۔ ایسے حالات میں عوام کو حکومتی امداد کے انتظار میں چھوڑ نا انہیں موت کے منہ میں ڈالنے کے مترادف ہے۔عوام اس مشکل گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوکر ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں جب بھی ایسے مشکل حالات آئے ہیں تو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔حالیہ قدرتی آفات میں بھی عوام کو شدید جانی و معاشی نقصانات کا سامنا ہے مگر ہماری ایک چھوٹی سی مدد بہت سے لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کر سکتی ہے۔اگر بر وقت سیلابوں میں بچنے لوگوں کو بنیادی ضروری اشیاء فراہم نہیں کیے گئے تو یہ جانی و معاشی نقصانات زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ لہذاعوام اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب متاثرین کی بھر پور مددکر ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment