ڈیرہ بگٹی میں سیلابی ریلے سے خاتون کی لاش برآمد، 3 افراد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان بھر کی طرح ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک خاتون ہلاک اور خاتون سمیت دو افراد لاپتہ ہوگئے۔

جبکہ دو افراد کو بچا لیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شدید بارش کے بعد برساتی نالے میں مسافر گاڑی بہہ گئیں۔

قریب موجود افراد نے دو افراد کو بچالیا اور ایک خاتون کی لاش مل گئی جبکہ خاتون سمیت دو افراد آخری اطلاعات ملنے تک لاپتہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق لیویز فورس کے تیراک لاپتہ افراد کے ملنے تک ریسکیو آپریشن جاری رکھیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment