بلوچستان میں بارش و سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،ہلاکتیں 225 ہوگئیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ہلاکتوں کی تعداد 225 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے اب تک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں ہلاک افراد کی تعداد 225 ہوگئی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں 105 مرد، 55 خواتین اور 65 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 95 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 52 مرد، 11 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پربلوچستان بھر میں 26 ہزار 567 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں میں 710 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے 1 لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی مارے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment