لورالائی میں گھر کی چھت گر نے سے 2افراد ہلاک،گڈانی سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں گھر کی چھت گر نے سے2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اورگڈانی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

پو لیس کے مطابق اتوار کو لو رالائی کے علا قے حلقہ چنچن میں گھر کی چھت گرنے سے مجاہدولد محمد ناصر،جاوید ولدغلام محمد نامی مزدور ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پو لیس نے لاشوں اور زخمی کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کارروائی کے بعد لا شیں ورثاکے حوالے کر دی گئیں۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

دوسری جانب گڈانی میں ساحل سمندر سے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔

شپ بریکنگ یارڈ گڈانی کے قریب ساحل سمندر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کی شناخت نہ ہونے پراسے اید ھی سرد خانہ کراچی منتقل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق ایک اطلاع ملنے پرگزشتہ روز ایدھی رضاکاروں نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر88کے قریب ساحل سمندر سے کئی روز پُر انی ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر کے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم شناخت نہ ہونے سبب نعش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment