لاپتہ افرادبازیابی حوالے حکومت مکمل غیر سنجیدہ ہے،کوئٹہ دھرنا مظاہرین

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کو اکتیس دن ہو گئے۔

زیارت واقعے کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں جاری بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کو آج اکتیس دن مکمل ہو گئے، پچاس کے قریب لواحقین پچھلے ایک مہینے سے زیادہ موسم کی شدت میں ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں، آج سارا دن بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

لواحقین کا کہنا ہے ہمیں کوئی حکومتی نمائندے رابطہ نہیں کر رہے ہیں اور نا ہی ہمارے پیش کردہ مطالبات اور مسسنگ پرسنز لسٹ کے حوالے سے اب تک کوئی پیشرفت ہوئی ہے، ہمیں ان معاملات میں حکومت کی طرف سے غیر سنجیدگی نظر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ گورنر ہاؤس کے سامنے لواحقین کے دھرنے کو ایک مینے سے زیادہ کا مدت ہو چکا ہے لیکن اب تک انکے ہمارے مطالبات کو ماننے یا سننے میں حکومت سنجیدہ نہیں ہے، لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس طرح صوبائی حکومت اور حکام بالا نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں نا سنا اور مانا گیا تو ہمارے اگلے اقدامات سخت ہوں گے ہم نے حکومت کو بہت وقت دیا ہے اور کافی صبر و تحمل سے انتظار کرتے رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment