بلوچستان میں سیلاب سے مزید5 افراد ہلاک،ا تعداد 200سے تجاوز کرگئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے اموات کی تعداد 200 سے تجاوزکرگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں بارش و سیلاب سے مزید 5 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 207 ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 98مرد، 48 خواتین اور 61 بچے شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں 49 مرد، 12 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment