بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران بارڈر جیرک بارڈر کی بندش کے خلاف زمباد دوہزار گاڑی و دیگر تیل سے کاروباری شخصیت نے جاوید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
حق دو تحریک پنجگورکی جانب سے احتجاج کی حمایت کی گئی اور مظاہرے میں شریک رہے۔
احتجاجی مظاہرین نے سی پیک روڈ سرسانڈ کے مقام پر روڈ کو بلاک کرکے دھرنا دیا۔
دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے پنجگور تربت گوادر کوئٹہ جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جب تک ضلعی انتظامیہ ہمیں باور نہیں کرائے گی ہمارا احتجاج تب تک جاری رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اے سی پنجگور امجد حسین سومرو، اے سی گوارگو اسد اللہ نے مظاہرین سے ملاقات کی۔
انہوں نے مظاہرین کے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی، بعد میں مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔