بی ایل ایف نے کوئٹہ میں فورسز پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے کوئٹہ،مشرقی بائی پاس میں قائم سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے سترہ اگست کی رات مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس گوبر میدان، ر یلوے پٹری کے قریب پاکستانی سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا،حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ پاکستانی فوج اور اس کے آلہ کاروں پرمزید شدت کے ساتھ حملے کرے گی،عوام سے گزارش ہے کہ وہ فوجی تنصیبات، چوکی اورقافلوں وغیرہ سے دور رہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment