پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے سے چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔
جکی کے علاقے سے پاکستانی فورسز نے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار افراد گہرام ولد شفیع محمد، حمید ولد در محمد، خیر جان ولد مجید اور زبیر ولد مجید کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔
لاپتہ کیئے جانیوالے افراد کو اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا جنہیں بعدازاں رہا گیا تھا تاہم ایک دفعہ پھر فورسز نے مذکورہ افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے احتجاج کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق 45 ہزار سے زائد افراد جبری طور پر لاپتہ ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔