پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فورس حملہ اور 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ شب ہرنائی کے قریب خوست کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ حملہ اور جھڑپ میں پاک فوج کے 2اہلکار نائیک عاطف اور سپاہی قیوم ہلاک ہوگئے جبکہ ایک افسر میجر عامر زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بلوچستان اور قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں اورجھڑپیں معمول بن چکی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔