بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں اور لورالائی میں دو مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ سٹی کے حدود ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لعل محمد رڈ شدید زخمی ہوگئے تھے جنھیں سول ہسپتال منتقل کر دیاگیا بعد ازاں میں تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تھاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
دوسری جانب لورالائی کے علاقے میں نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ لیویز کے مطابق لورالائی کے علاقے کلی شبوزئی میں 24سالہ نوجوان حافظ ولد بلوچ خان نے گھریلو رنجش کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔