پاکستان سے حصہ لینے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دو باکسرز لاپتہ ہوگئے جن میں ایک بلوچ بھی شامل ہیں۔
لاپتہ ہونے والے باکسرز میں نذیر اللہ خان اور سلمان بلوچ کے نام زیر گردش ہیں جنہیں 9 اگست کو دستے کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ واپس پاکستان پہنچنا تھا۔
کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دیگر باکسنگ اسٹاف میں 3 باکسرز اور کوچ ارشد حسین بھی شامل تھے جو اِن دو کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے پاسپورٹس اور ٹکٹس پاکستانی حکام کے پاس ہیں جبکہ حکام نے پولیس اور گیمز انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کے 2 اتھلیٹس بھی لاپتہ ہو چکے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔