خضدار میں پاکستانی پرچم کے اسٹال پر بم حملہ، ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے شہر خضدار میں پاکستانی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

خضدار کے آزادی چوک پر پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے اسٹال پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا جبکہ پانچوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

خاتون سمیت واقعے میں زخمی ہونے والے بقیہ چاروں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلوچستان میں آزادی پسندقوتوں کی جانب سے اس سے قبل بھی پاکستانی پرچم کے اسٹال کو نشانہ بنایا ہے جس میں مالی نقصان کے علاوہ جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے دارالحکومت کوئٹہ میں سڑک کنارے لگائے گئے پاکستانی پرچم فروخت کرنے والے اسٹالوں کو نشانہ بنانے والے دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو بچوں سمیت 14 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment