بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے رہائشی آرٹسٹ کو پاکستانی فورسز نے کراچی سے گزشتہ شب جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
جبری گمشدگی کا یہ واقعہ کراچی کے علاقے لیاری میں سرگوات کلری کے مقام پر گزشتہ رات ان کے گھر میں پیش آیا۔
لاپتہ ہونے والا شخص کی شناخت خدابخش ولد ڈاکٹر غفور سکنہ گوادر کے نام سے ہوئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خدابخش کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے خاندان نے متعلقہ تھانے میں رابطہ بھی کیا تاہم متعلقہ تھانہ ایف آئی آر درج نہیں کررہاہے۔
دوسری جانب دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افرادہلاک، جبکہ 4زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ پیر کے روز کوئٹہ کے علاقے مٹھا خان چوک پر پیش آیا،جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افرادہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے۔
پولیس نے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا اورعلاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔