کوئٹہ بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں السادت مارکیٹ کے نزدیک پولیس اہلکاروں پر ریمونٹ کنٹرول بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چھ اگست بروز ہفتہ ہمارے سرمچاروں نےبلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ ، ہزار گنجی السادت مارکیٹ کے نزدیک پولیس اہلکاروں پر اس وقت ریمونٹ کنٹرول بم ” کمانڈ ایکٹیویٹڈ آئی ای ڈی ” سے حملہ کیا جب وہ معمول کے سرچ گشت پر تھے۔

حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی اور ایک ہلاک ہوگیا، دھماکے کے زد میں آنے سے ایک راہگیر زخمی ہو جس پر ہمیں افسوس ہے ،بلوچستان لبریشن فرنٹ فورسز اور ان کے آلہ کاروں پرمزید شدت کے ساتھ حملہ جاری رکھے گی عوام سے گزارش ہے کہ وہ فوجی تنصیبات اور چوکی وغیرہ سے دور رہیں۔

حملہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ایکسپلوزو اسکورڈ ایکسپلوزو اسکواڈ کے جانب سے کیا گیا،اربن گوریلہ تکنیک اپناتے ہو ہمارے سرمچار بحفاظت نکلے میں کامیاب رہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قبضہ گیر ریاست کے خلاف حملے مقبوضہ بلوچستان کے آزادی تک مزید شدت فراوانی سے جاری رہے گی۔

Share This Article
Leave a Comment