بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نہ امریکہ کا دوست ہے اور نہ اسلام پسندوں کا، اس کے بجائے اس کی پالیسی مغرب سے اسلحہ اور پیسہ نکالنے کی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرد جنگ کے دور میں پاکستان نے افغان جہاد کانام استحصال کیا اور نائن الیون کے بعد پھر وہی کیا، اگرچہ مختلف انداز میں۔ اسلام پسندوں اور ایٹم بموں کو امریکہ سے ڈالر ہتھیانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔