کوئٹہ : اجازت نہ ملنے پر طلبا نے سڑک پر بک اسٹال لگا لیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں اجازت نہ ملنے پر طلبا نے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے سڑک پر بک اسٹال لگا لیا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی میں بک فیئر کے تحت بک اسٹال لگانے کی یونیورسٹی انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔

جامعہ بلوچستان میں بی ایس او کے طلبا کو بک اسٹال لگانے کی اجازت نہ دینے پر طلبا و طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کےخلاف احتجاجاً کتابیں سڑکوں پر بک اسٹال لگادیا۔

بی ایس او کی جانب سے سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے سامنے سڑکوں پر بک اسٹال لگانے کے باعث سڑک بند ہوگئی اور ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔

اس موقع پر بلوچ طلبہ نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کی انتظامیہ کا بک فیئر منعقد کرنے سے روکنا تعلیم دشمنی اور کتاب دشمنی ہے۔

انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تعلیم دوستی اور کتاب دوستی کا ثبوت پیش کرے۔

Share This Article
Leave a Comment