بلوچ قوم پرست آزادی پسند رہنما، دانشور اور بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابقہ سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ نے ریاست کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان میں ڈاکٹرز پر ریاستی بربریت کی مزمت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ
ڈاکٹرز حفاظتی لباس اور دیگر متعلقہ طبی لوازمات مانگتے ہیں تاکہ بلوچستان میں کووڈ -19 کے خلاف جنگ لڑی جائے لیکن پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ کھٹ پتلی کوئٹہ انتظامیہ نے ان میں سے درجنوں کو گرفتار کرکے ان کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہے لوگ درست الزام لگارہے ہیں کہ پاکستان کرونا وائرس کو بلوچستان میں بطور حیاتیاتی ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔،
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز کے پاس کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں،جس پر انکی جانب سے احتجاج کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے اور پاکستان حکومت کی جانب سے انکو حراساں اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔