کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ولی جیٹ کے مقام رہائش پذیر قابض پاکستانی فورس فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ مذکورہ اہلکار ایک چوکی کے قریب رہائش پذیر تھے، جہاں سے وہ گشت کیلئے نکلتے تھے۔

بی ایل اے سرمچاروں کے حملے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جن میں شدید زخمی سپاہی محمد یوسف بھی شامل ہے۔ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے، مقصد کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

Share This Article
Leave a Comment