بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ لاپتہ افراد لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے روڈ بلاک کرکے احتجاجاًدھرنادیا ہے۔
سانحہ زیارت اور جبری گمشدگیوں کیخلاف بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کا دھرنا گورنر و وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں گذشتہ دس دنوں سے بھی جاری ہے ۔
گذشتہ روزدھرنا شرکا نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ بھی کیا۔
بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے جاری دھرنا مظاہرین نے روڈ کو مکمل بند کردیا ہے جس سے ٹریفک مکمل بند ہوگئی ہے۔
دھرنا شرکامیں خواتین وبچے بھی شامل ہیں جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاور اپنے لاپتہ پیاروں کی تصاویر اٹھائی ہوئی ہیں۔
دھرنا شرکا اپنے پیاروں کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچ نسل کشی کا ڈرامہ کب تک جاری رہے گا۔