کوئٹہ: حکومتی اشخاص کا دھرنا ختم کرنیکا مطالبہ، لواحقین کا انکار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دالحکومت کوئٹہ میں سانحہ زیارت اور جبری گمشدگیوں کیخلاف لاپتہ افراد لواحقین کا دھرنا گورنر و وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں گذشتہ دس دنوں سے جاری ہے۔

گذشتہ روزبلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے میں بلوچستان کے وزیر نور احمد دمڑ، ایم پی اے میر سکندر عمرانی، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمٰن اور ڈی سی او شے حق نے آکر دھرنے کے شرکاء کو دھرنا ختم کرنے کا کہا۔

لیکن لواحقین نے ان کو صاف لفظوں میں یہ کہ کر منع کیا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے اور ہمیں حکومتی سطح پر یہ یقین دہانی نہیں کی جاتی کہ ہمارے پیاروں کو دوران حراست جعلی مقابلوں میں قتل نہیں کیا جاتا ہم مطمئن ہو کر گھر نہیں جا سکتے۔

گذشتہ روزدھرنا شرکا نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ بھی کیا۔

Share This Article
Leave a Comment