مجھ پر ظہیر بلوچ کے اہلخانہ کو سڑکوں پر لانیکا الزام غلط ہے، ماما قدیر

0
227

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ظہیر بلوچ کی بازیابی پر ہم سب خوش ہیں۔

آج ظہیر اور اْنکے اہل خانہ کی پریس کانفرنس کے دوران غلام حیدر نامی ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ ماما قدیر نے ظہیربلوچ کے اہل خانہ کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جو سراسر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظہیر کے خاندان نے خود ہم سے رابطہ کرکے اْنکا کیس وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے پاس درج کرایا۔

واضع رہے کہ ظہیر بلوچ کی ڈرامائی زندہ واپسی و ریاستی حمایت یافتہ سردار کے ہمراہ پریس کانفرنس میں غام حیدر نامی ایک شخص نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور اس کے چیئرمین ماما قدیر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے جلیل ریکی کی موت کا بدلہ لینے کے لئے معصوم لوگوں کو ورغلا کرسڑکوں پر لارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here