زیارت آپریشن و جعلی مقابلے میں جبری طور پر بلوچ لاپتہ افراد کو قتل کرنے اور مطالبات پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف لواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے زیارت آپریشن و جعلی مقابلے میں بلوچ لاپتہ افراد کو قتل کرنے اور مطالبات پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف لواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء نے حکومت سے بلوچ لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
علاوہ ازیں زیارت واقعے پر بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بعد کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا، اس میں کمیٹی میں شامل تمام تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمیٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر جوڈیشل کمیشن کو تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوا۔
واضع رہے کہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں جعلی مقابلے میں جبری لاپتہ افراد کی ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے خلاف گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاوئس کیسامنے دھرنے کا آج نواں دن ہے۔