کوئٹہ میں فوجی چھاؤنی پی ایم ڈی سی ایریا پر راکٹوں سے حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اطلاعات ہیں کہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پی ایم ڈی سی کینٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آج بروز بدھ شام کے وقت کوئٹہ کینٹ میں پی ایم ڈی سی پر ہوا ہے۔

حملے میں جانی و مالی نقصانات کے خدشات کا اظہارِ کیا جا رہا ہے لیکن تاحال سرکاری سطح پر کسی قسم کے نقصان کے اطلاعات موصول نہیں ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس طرز کے حملے ماضی میں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاچکے ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment