چینی کمیونسٹ پارٹی بلوچ نسل کشی میں ملوث ہے، سربراہ بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے پاکستان کے ساتھ ساتھ چین کو بھی بلوچ قوم کی نسل کشی میں ملوث قراردیکر اقوام متحدہ سے بلوچستان میں امن فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

https://twitter.com/iAllahNizar/status/1551620624929488897

انہوں نے یہ بات مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹس میں کہا۔

ان کا کہناتھا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی سامراجی عزائم کے ساتھ بلوچ عوام کی نسل کشی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں براہ راست ملوث ہے۔ ہم بطوربلوچ قوم دنیا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/iAllahNizar/status/1551620627466952714

بلوچ رہنما نے اقوام متحدہ،یورپی یونین، امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچ وطن کو متنازع علاقہ قرار دیں اور اقوام متحدہ اپنی امن فوج بلوچستان میں تعینات کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے پڑوسیوں افغانستان، ایران اور بھارت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بلوچ قوم کی آزادی کی تحریک کا ساتھ دیں۔

آزاد بلوچستان خطے میں امن و سلامتی کا ضامن ہوگا۔

https://twitter.com/iAllahNizar/status/1551620630273040384
Share This Article
Leave a Comment