عالمی ادارہ صحت کے تحت بلوچستان میں انسداد ہیضہ مہم کا آغاز

0
182

بلوچستان میں عالمی ادارہ صحت کے تحت پہلی مرتبہ انسداد ہیضہ مہم کا آغاز کردیا گیاہے۔

مہم کا افتتاح عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے کیا۔

عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے نے بچوں کو انسداد ہیضہ ویکسین کے قطرے پیلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے مہم کے آغاز پر ادارے نے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی ویکسین ادویات اور دیگر سامان بھی حوالے کیا۔

انسداد ہیضہ مہم بلوچستان کے آٹھ اضلاع کوئٹہ، مستونگ، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی،گوادر، کیچ، لورلائی، بارکھان میں کی جائے گی۔

اس موقع پربلوچستان میں ہیضہ وبا سے متعلق چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری صحت اور عالمی ادارے صحت کے نمائندگان کو بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم کی کامیابی کیلئے1988 ٹیمیں انسداد ہیضہ مہم میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے بارش اور سیلاب متاثرین کیلئے امدادی چیزیں بھی فراہم کی گئیں۔

ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا کا کہنا تھا کہ کولیرا کیلئے ویکسین پہلی مرتبہ پاکستان میں دی جارہی ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں ہیضہ ایک وبائی شکل اختیار کر چکا ہے جس سے بچوں سمیت متعددافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here