پاکستان کاافغانستان سے ملحق چمن اور طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ

0
307

پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

افغانستان میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد چمن بارڈر کو بند کردیا گیا تھا تاہم بعد ازاں ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے 16 مارچ سے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اب پاکستان کی حکومت نے افغان حکومت کی درخواست پر طورخم اور چمن بارڈر عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق افغانستان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے طورخم اور چمن بارڈر 6 سے 9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کیا گیا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ایک ہمسایہ کی حیثیت سے اور برادرانہ دوطرفہ تعلقات کے پیش نظر پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے بعد 20 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ کورونا جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور کیسز کی تعداد مسلسل میں اضافہ ہورہا ہے۔

اب تکپاکستان بھر میں 40 افراد مہلک وائرس کا شکار بن گئے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2700 سے زائد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here