ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جھاؤ کے پہاڑی علاقوں میں جمعہ کی شام اور ہفتہ کے روزگن شپ ہیلی کاپٹروں نے گشت کے ساتھ شیلنگ کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی آپریشن اس وقت کیا گیا جب ضلع لسبیلہ اورضلع خضدار کے درمیانی علاقے میں بلوچ سرمچاروں نے معدنیات کرومائیٹ کے دو ٹرکوں کو نشانہ بنایا تھا،اس کے بعد پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مذکورہ علاقوں کے پہاڑی سلسلہ پر شدید بمباری اور شیلنگ کی ہے۔
واضح رہے کہ کرومائیٹ کے ٹرکوں پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کی تھی https://dailysangar.online/?p=2739
تاہم مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے بروقت خبروں تک رسائی ممکن نہیں ہو سکتا ہے،تاہم فضائی شیلنگ سے تاحال کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔