زیارت میں مارے جانیوالے افراد مسنگ پرسنز کے لسٹ میں تھے،حکومت بلوچستان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان حکومت نے زیارت میں پاکستان آرمی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں قتل کئے جانے والے 9افراد میں سے شناخت ہونے والے 5 افراد کے نام لاپتہ افراد کے فہرست میں ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اس سلسلے میں بلوچستان کے کٹھ پتلی مشیر داخلہ ضیا لانگو نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تصدیق کی ہے کہ زیارت میں آپریشن کے دوران مارے گئے افراد کے نام مسنگ پرسنز کی لسٹ میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن زیارت میں کرنل لئیثق اور کزن عمر جاوید کو اغوا کرنے کے بعد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچی و اسلامی روایت میں کبھی فیملی کے سامنے ایسا رویہ نہیں کیا جاتا، ایسی کارروائیاں روایات اور اسلامی اقدار کیخلاف ہیں۔

واضع رہے کہ زیارت میں فوجی آپریشن کے دوران جعلی مقابلے میں پاکستان آرمی نے 9لاپتہ افراد کو قتل کرکے انہیں جنگجو ظاہر کیاتھا۔

Share This Article
Leave a Comment