متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ زیارت بلوچستان میں بلوچوں کے قتل کا واقعہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججوں کی نگرانی میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔
الطاف حسین نے لکھا کہ بلوچوں کے قتل کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرائی جائے اور تحقیقات کو عوام کے سامنے بھی لایا جائے۔
واضع رہے کہ زیارت میں فوجی آپریشن کے دوران جعلی مقابلے میں پاکستان آرمی نے 9لاپتہ افراد کو قتل کرکے انہیں جنگجو ظاہر کیاتھا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔