بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ا یف سی پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 خواتین ہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر خشو ہوٹل کے قریب پاکستانی فورسزایف سی پرہینڈ گرنیڈ بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے قمبرانی روڈ خشو ہوٹل کے قریب ایف سی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔دھماکے سے ایک ایف سی اہلکار کے زخمی ہوگیا۔
جائے وقوع پر سیکورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئیں۔
دوسری جانب وئٹہ کے علاقے پودگلی چوک میں واقعہ ایک گھر میں فائرنگ سے دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ فائرنگ کا واقعہ گھر میں گھریلو رنجش کی بناء پرہوا۔
میتیں ایدھی ایمبولینسیز کے ذریعے ہسپتال منتقل کی گئیں۔