کروناوائرس کو ریاست پاکستان بلوچ قوم کے خلاف حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، رحیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ آزادی پسند قوم پرست رہنما، دانشور اوربلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابقہ سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کو حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

آزادی پسند قوم پرست رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے تازہ ٹیوٹ میں کہا ہے کہ

کروناوائرس بلوچ کے خلاف پاکستان کا حیاتیاتی ہتھیار ہے،زائرین کو بذریعہ ہوائی راستہ ایران سے لاہور اور کراچی میں ان کے منزل مقصود منتقل کیا جانا چاہیئے تھا،لیکن حکومت پاکستان نے وبائی مرض کرونا کو بلوچستان میں پھیلانے کی خاص مقصد کے تحت انھیں بذریعہ سڑک زاہدان سے، براستہ کوئٹہ، کراچی دھکیل دیا ہے۔

https://twitter.com/RahimBalochh/status/1246471153910046721

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس عالمی وبا کرونا کو حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف بلوچستان کی آزادی پسندوں کے علاوہ نوجوانوں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے سخت مخالفت کے ساتھ اجتجاج کیا ہے۔

پاکستانی پارلیمانی سیاست کرنے والے سابقہ کٹھ پرپتلی وزیر اعلی ڈاکٹر مالک سمیت موجودہ ریاستی وزیر اعلیٰ جام کمال بھی اپنے بیانات میں کہتے آ رہے ہیں کہ بلوچستان میں کورونا کی پھیلاؤ میں وفاق کا ہاتھ ہے اور وہ اس حوالے کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment