آذربائیجان میں مبینہ قتل ہونیوالے ثاقب کریم کی میت بسیمہ پہنچ گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آذربائیجان میں گذشتہ دنوں مبینہ قتل ہونے والے بلوچستان کے رہائشی ثاقب کریم کی میت ان کے آبائی علاقے بسیمہ پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 8 جولائی کے روز آذربائجان کے مرکزی شہر باکو میں سمندر کنارے ایک لاش برآمد کی گئی تھی۔جس کی بعد میں شناخت بلوچستان کے رہائشی ثاقب کریم کے نام سے ہوگئی تھی۔

ثاقب کریم کی میت گزشتہ شب باکو سے لاہور پہنچی تھی جوکہ ذرائع کے مطابق فیملی کے ہمراہ آج رات ان کے آبائی علاقے بسیمہ پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ثاقب کریم گزشتہ کئی سالوں سے آذربائجان میں سیاسی پناہ پر رہائش پزیز تھے۔

ابھی تک اس ہلاکت کی وجوہات سامنے نہیں آئے کہ آیا یہ ایک قتل تھا یا ایک حادثہ تھا۔لیکن اس سے قبل بھی کریمہ بلوچ، ساجد حسین اور عارف بارک زئی کی کینیڈا، سویڈن اور ناروے میں ہلاکت مشکوک ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment